Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہو گا۔ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب ہو گی جس کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دو انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قمیتوں میں کمی کی گئی ہے جس میں نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژر شامل ہیں۔
دونوں انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت 2500 روپے تھی جو کہ کم کر کے 1500 روپے کر دی گئی ہے لیکن کم قیمت میں ٹکٹ خریدنے والے شہری افتتاحی تقریب دیکھنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
سستی ٹکٹ خریدنے والے شائقین صرف افتتاحی میچ دیکھ سکیں گے۔