Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کا پریکٹس سیشن نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول تھا تاہم ٹیم نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیروتفریح کو بھی ترجیح دی۔ پاکستان نیوی کی دعوت پر کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے نتھیا گلی ساحل کا دورہ کیا اور وہاں خوب سیروتفریح کی۔ کراچی کنگز کے غیرملکی پلیئرز سمیت تمام کھلاڑی اس موقع پر موجود رہے اور خوب سیلفیاں بنائیں۔
پاکستان میں بتدریج بہتر ہونے والے سیکیورٹی انتظامات سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جا رہا ہے۔ حال ہی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے صرف ہوٹل میں رہنے پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔ {[newline }} پی سی بی نے سری لنکن پلیئرز کو پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر کرائی اور اب پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی پی سی بی اور صوبائی حکومتوں کی یہی پلاننگ ہے۔