Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی جس کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اسی میدان میں ٹکرائیں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے اس لیے انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور ہر موقع کا پوری طرح فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے نسیم شاہ، محمد حسنین اور اعظم خان کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔
معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت باصلاحیت اور طاقتور بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم کو جب موقع ملا تو وہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی گیم پر بہت کام کر رہے ہیں۔