Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 سے 2031 تک کے لیے آئی سی سی میگا ایونٹس کا مجوزہ پلان پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2023 سے 2031 تک ہر سال آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے دو نئے ایونٹس معتارف کروائے گئے ہیں جس میں ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز کپ اور ون ڈے چیمپئز شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز کپ 2024 اور 2028 جبکہ ون ڈے چیمپئنز کپ 2025 اور 2029 میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے اگلے آٹھ سالہ سائیکل میں دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس اور دو ون ڈے ورلڈکپس بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس 2026 اور 2030 جبکہ ون ڈے ورلڈکپس 2027 اور 2031 میں رکھے گئے ہیں۔
آئندہ آٹھ سالہ سائیکل میں چار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے 2023 میں ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ آئی سی سی کے گزشتہ سائیکل کا حصہ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد نئے سائیکل میں 16 سے بڑھا کر 20 کر دی جائے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئز کپ میں رینکنگ کی ٹاپ دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔