Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ آج سے لگنے جا رہا ہے جس میں چھ ٹیمیں قیمتی ٹرافی اور انعامی رقم جیتنے کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ پہلی بار پی ایس ایل کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز اور سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل پاکستان آ کر پی ایس ایل کے چند میچز دیکھیں گے۔
سائمن ٹافل نے 2004 سے 2008 تک مسلسل پانچ مرتبہ آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتا۔ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے۔ کرٹلی ایمبروز نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 98 ٹیسٹ میچز میں 405 اور 176 ون ڈے میچز میں 225 وکٹیں حاصل کیں۔