Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کا آغاز آج سے کراچی میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ سے قبل تمام فرنچائزز کے ہیڈکوچ کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کے متوازن اسکواڈ سے اعلیٰ کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی کامیابی میں کامران اکمل اور وہاب ریاض کا اہم کردار ہو گا۔
محمد اکرم نے مزید کہا کہ ٹام بینٹن پشاور زلمی اور دوسری ٹیموں میں درمیان ایک واضح فرق ثابت ہوں گے۔ کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز سمجھتے ہیں کہ ان کے اسکواڈ میں چار مقامی کرکٹرز ایسے ہیں جو کراچی کنگز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ہیڈکوچ اویس ضیاء، ارشد اقبال، عمر خان اور اسامہ میر کی صلاحیتوں کا مداح ہوں۔
لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا کہ اس مرتبہ بڑے ناموں کے بجائے بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان، محمد حفیظ اور کرس لین لاہور قلندرز کے میچ ونر کھلاڑی ہیں جبکہ ہماری بولنگ بھی بہت مضبوط ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی پوری ٹیم ہی اچھی ہے، امید ہے کھلاڑی ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
اس کے علاوہ ملتان سلطانز کے اینڈی فلاور نے روہحل نذیر اور محمد الیاس سے امید لگا لی۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد الیاس ملتان سلطانز کی بولنگ کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ روحیل نذیر بھی بہترین فارم میں ہیں۔