Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے پہلے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے باہر ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہونے تک اس معاملے پر اب کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی معاملے پر تبصرے سے انکار کیا ہے اور عمر اکمل کے بھائی کامران اکمل نے بھی اس سوال کا جواب دینے میں عافیت جانی۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہو گی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہو گا۔