Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے معروف پلیئر ڈیرن سیمی کا پاکستان سے پیار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ہی وہ اس لیگ کا حصہ ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کی میزبانی اور پاکستانی کھانوں کے بھی دیوانے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرن سیمی نے کچھ اردو زبان بھی سیکھ لی ہے۔
پاکستان سے اس والہانہ محبت سے متاثر ہو کر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دلوانے کے لیے باگ ڈور شروع کر دی ہے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرن سیمی کو اعزازی پاکستانی شہریت دینے کی درخواست کی تھی جس کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جو کہ اب صدر کی ٹیبل پر موجود ہیں۔
جاوید آفریدی نے احسان مانی سے بھی گزارش کی کہ وہ حکومت سے اس حوالے سے سفارش کریں تا کہ یہ کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔