Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بڑے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں۔ پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں کروانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا، یہ پورا ایونٹ پاکستان کا ہے اور اس سفر میں عوام نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے، یہاں کی عوام اور حکومت نے ہمارا ہر حوالے سے ساتھ دیا جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی سی سی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی بھی کر سکتا ہے۔
پی ایس ایل میں 400 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 36 پلئیرز کو فرنچائزز نے منتخب کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ پہلی بار ایونٹ راولپنڈی اور ملتان میں ہو رہا ہے، پشاور میں بھی جلد میچز کرائیں گے۔