Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ نے پاکستان پہنچ کر اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے. پشاور زلمی کو دیئے گئے انٹرویو میں ہاشم آملہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اپنی ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ وہ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ انہوں نے جتنی کرکٹ کھیلی اور اس سے جو تجربہ حاصل کیا اسے میں پاکستانی نوجوانوں کو منتقل کرنا چاہوں گا تا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی مستفید ہو سکیں۔
پشاور زلمی کے مینٹور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو سال پہلے ورلڈ الیون کے ساتھ یہاں آ کر کھیل چکے ہیں اور دوبارہ یہاں آ کر دیکھ رہے ہیں کہ کافی کچھ بدل گیا ہے اسی لیے دیگر انٹرنیشنل پلیئرز کو بھی یہاں آ کر کھیلنا چاہیئے اور انہیں پاکستان آ کر دیکھنا چاہیئے کہ یہاں لوگ کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں۔