Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل فائیو میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی کمان سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ پی سی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں سینیئر اور جونیئر کھلاڑی شامل ہیں جو کہ ٹائٹل جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
سہیل اختر نے بتایا کہ وہ آف سیزن کے دوران بھی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایونٹ کی تیاری کرتے رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں بہترین بلے باز موجود ہیں مگر وہ ایونٹ کے دوران اپنی باؤلنگ لائن پر زیادہ انحصار کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز وہ ٹیم ہے جس نے پانچوں ایڈیشنز میں شرکت کی مگر بدقسمتی سے ایک بار بھی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر پائی۔ پی ایس ایل فائیو میں تاریخ بدلنے کے لیے لاہور قلندرز اپنی مہم کا آغاز آج ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے کرے گی۔