Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے۔ پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کسی صورت آسان نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میدان سے باہر ہم سب دوست ہیں لیکن گراؤنڈ کے اندر ہم اپنی حریف ٹیم کو پریشر میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور کسی بھی دن اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میرا مقصد بطور کھلاڑی اور کپتان اچھا پرفارم کرنا ہے، میں پرامید ہوں کہ مستقبل میں چیزیں بہتری کی جانب جائیں گی۔