Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کی ٹیم میں دو لیگ آرم اسپنرز موجود ہیں جن میں کپتان عماد وسیم اور نوجوان اسپنر عمر خان شامل ہیں۔ عماد وسیم سے پی ایس ایل فائیو میں عمر خان کے کردار کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ جہاں ٹیم مینجمنٹ اور مجھے ٹیم میں عمر خان کی ضرورت ہوئی تو وہاں ہم ان کی خدمات ضرور لیں گے۔
عماد وسیم نے کہا کہ باؤلرز کو اننگز کے دوران انرجی بڑھانے اور پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں منفی پہلوؤں پر غور نہیں کرتا ہوں اور ایک ٹیم کو ہمیشہ ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے۔
عمر خان کی موجودگی سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کرنے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسی باتیں کر رہے ہیں انہیں ٹی ٹوئنٹی رینکنگز دیکھنی چاہیئں اور بطور کپتان مجھے وسیع منظر پر چیزوں کو دیکھنا ہوتا ہے۔