Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا۔ اینٹی کرپشن کوڈ کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کی جگہ آل راؤنڈر انور علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیکنکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کے طور پر انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی میں شامل ہیں۔
اس ٹیکنکل کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کر رہے ہیں۔ انور علی کو سلور کیٹیگری سے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انور علی پی ایس ایل کے گزشتہ تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
انور علی نے پی ایس ایل کے 32 میچوں میں 191 رنز بنانے ہیں جبکہ باؤلنگ میں وہ 23 شکار کر چکے ہیں۔