Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آل راؤنڈر تھیسارا پریرا اور نروشان ڈکویلا کی واپسی ہوئی ہے۔ تھیسارا پریرا نے سری لنکا کی طرف سے آخری ون ڈے میچ گزشتہ سال جولائی 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔
نروشان ڈکویلا نے بھی تقریباََ ایک سال پہلے سری لنکا کی طرف سے ون ڈے میچ کھیلا تھا اور وہ ورلڈکپ 2019 میں بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ نروشان ڈکویلا بخار میں مبتلا ہیں جس وجہ سے پہلے میچ میں ان کی شمولیت کا امکان کم ہے اور ان کی جگہ کوشال پریرا وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔
سری لنکا ون ڈے اسکواڈ: دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، اویشکا فرنینڈو، کوشال پریرا، شیہان جےسوریا، نروشان ڈکویلا، کوشال مینڈس، اینجیلو میتھیوز، دننجایا ڈی سلوا، تھیسارا پریرا، داسون شاناکا، ونندو ہسارانگا، لکشن سنڈکن، اسورو اڈانا، نووران پردیپ اور لہیرو کمارا۔