Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ کل لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑی میچ سے قبل خود کو خوب محظوظ کر رہے ہیں۔ ملتان سلطانز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ذیشان اشرف اور علی شفیق ایک دوسرے کو "سرگوشی چیلنج" کرتے ہیں۔
اس گیم میں پہلے ذیشان اشرف کو ہیڈ فون لگا کر اونچا میوزک چلا دیا جاتا ہے تا کہ انہیں وہ باتیں سمجھ نہ آ سکیں جس کی سرگوشی علی شفیق کر رہے ہیں۔
ذیشان اشرف کے بعد علی شفیق کو ہیڈفون لگائے جاتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی یہ گیم اسی انداز میں کھیلی جاتی ہے۔
ذیشان اشرف اور علی شفیق نے اس گیم میں بہت اچھی کاکردگی دکھائی اور دونوں کھلاڑیوں کے تقریباََ تمام اندازے درست ثابت ہوئے۔