Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہو گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر احسان مانی نے تعاون کرنے پر سندھ حکومت اور تمام سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
پی ایس ایل فائیو کی شاندار افتتاحی تقریب میں کئی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ راحت فتح علی خان، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکاروں نے اپنی آواز سے اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا۔
شائقین کرکٹ سے بھرے کھچا کھچ اسٹیڈیم نے ابرار الحق کی پرفارمنس سے خوب لطف اٹھایا اور لوگ بھنگڑے ڈالتے رہے۔
عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون نے پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ "تیار ہیں" گا کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا جوش بڑھا دیا۔
افتتاحی تقریب میں محمد اقبال اور عماد وسیم نے کراچی کنگز، جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی، ندیم عمر اور سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علی نقوی اور شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ، عاطف رانا نے لاہور قلندرز اور علی خان ترین نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔