Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے ہی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریکارڈ بنا ڈالا۔ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم کوئٹہ نے پی ایس ایل فائیو کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے پاکستان سپر لیگ کے تین میچز کی پہلی گیند پر حریف ٹیم کے اوپنر کو آؤٹ کیا۔ دو مرتبہ یہ کارنامہ محمد نواز نے انجام دیا۔ پی ایس ایل فائیو کی پہلی گیند محمد نواز نے کروائی اور پہلی ہی گیند پر کولن منرو کی وکٹ لے کر تماشائیوں کا مزہ دوبالا کر دیا۔
ایونٹ کا پہلا چوکا اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے لگایا جبکہ پہلا چھکا بھی ان ہی کے حصے میں آیا۔ پی ایس ایل 2020 کا پہلا کیچ محمد نواز نے تھاما جبکہ پہلی نصف سنچری اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوڈ ملان نے اسکور کی۔