Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچ میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرز محمد حسنین، بین کٹنگ اور سہیل خان چھا گئے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پہلی گیند پر وکٹ گرنے کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 اوورز میں 95 رنز بنا ڈالے۔ اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرز کا جادو چلا۔
محمد حسنین نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بین کٹنگ نے 4 اوورز میں 31 رنز دیئے اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سہیل خان نے بھی 2 وکٹیں لے کر اسلام آباد کو کم اسکور پر روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد کی پوری ٹیم 168 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ ڈیوڈ ملان کے 64 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے۔ کوئٹہ کی ابتدائی تین وکٹیں جلد گر گئیں مگر معین خان کے بیٹے اعظم خان کے جارحانہ 59 رنز کی بدولت کوئٹہ نے فتح اپنے نام کی۔