Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے صاحبزادے اعظم خان گزشتہ سیزن سے کوئٹہ کی ٹیم میں شامل ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ہی اعظم خان نے ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔ ایونٹ کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 168 کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اعظم خان نے مشکل حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
وہ 33 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے لیکن کوئٹہ کو جیت کی جانب دھکیل گئے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں اعظم خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 28 گیندوں پر تیزترین نصف سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بھی بن گئے۔ بسمہ اللہ خان نے 2016 میں 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی جو کوئٹہ کی جانب سے اب تک کی تیزترین نصف سنچری ہے۔