Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس نومنتخب چیئرمین اقبال قاسم کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔ کمیٹی کے اراکین وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنر ذاکر خان نے بطور غیرفعال رکن اجلاس میں شرکت کی۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید بھی اس اجلاس میں شامل تھے۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز دی ہے۔
ہارون رشید کو ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے۔ یاد رہے پی سی بی نے گزشتہ سال نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کروایا تھا جس میں ٹیموں کی تعداد صرف چھ تک محدود کر دی گئی تھی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر دیا گیا تھا۔