Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کا دورہ کرنے والے مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر اور ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آ کر کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال بعد پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں آنے کا واحد مقصد یہی تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مستقبل بنیادوں پر بحال ہو سکے۔
ایم سی سی کے صدر نے کہا کہ ہمیں صرف ہوٹل میں قیام نہیں کروایا گیا، ہماری ٹیم نے کئی دفعہ جمخانہ کے گولف کورس گئی اور وہاں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے۔ کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ پاکستانی کی عوام نے ہمارا بہت شاندار استقبال کیا اور ہم سب یہاں سے خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔
یاد رہے ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان میں چار میچز کھیلے جس میں سے دو میں انہیں کامیابی ملی جبکہ دو میچوں میں مہمان ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔