Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ کوئٹہ نے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں حریف ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی تین وکٹیں 26 رنز پر گر گئیں تھیں جس کے بعد فرنچائز کے ہیڈکوچ معین خان کے بیٹے اعظم خان نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا اور۔ اعظم خان نے 33 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
اعظم خان کو منتخب کرنے کی وجہ سے معین خان کو کافی تنقید کا سامنا پڑا اور ان کے بیٹے کی جسامت کا مذاق بھی اڑا گیا لیکن انہوں نے اپنے بلے سے تمام ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔ کراچی کنگز کے لیگ اسپنر اسامہ میر بھی اعظم خان کے دفاع میں بولے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اعظم خان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے تمام لوگوں کو تلقین کی کہ کبھی کسی کا مذاق مت اڑائیں، یہ سب کے لیے ایک سبق ہے۔ اسامہ میر نے اعظم خان کو شاندار ٹیلنٹ قرار دیا۔