Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین ٹام بینٹن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ ٹام بینٹن کو پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹگری سے اپنے اسکواڈ میں منتخب کیا تھا۔ وہ پی ایس ایل میں اپنی حریف ٹیم کراچی کنگز کے نائب کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں سمرسیٹ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔
ٹام بینٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے بابر اعظم سے ایک چیز سیکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب بابر اعظم کریز پر ہوتے ہیں تو بہت پرسکون ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے کھیلنے کے اسٹائل نے مجھے سکھایا ہے کہ اگر چند ڈاٹ بالز بھی ہو جائیں تو وہ زیادہ معنی نہیں رکھتیں۔
ٹام بینٹن کا مزید کہنا تھا کہ جو گیندیں آپ ضائع کرتے ہیں اس کا خسارہ جلد پورا کر سکتے ہیں اس لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔