Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

معروف سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے انعقاد کے موقع پر پاکستان میں موجود ہیں۔ سائمن ٹافل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات بہت اچھے کیے گئے ہیں اور مجھے یہ ماننا پڑے گا کہ چند برسوں میں پاکستان بہت بدل گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ملک میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے جہاں میں نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا بہت اچھا وقت گزارا۔ سابق انٹرنیشنل امپائر نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ ہو رہی ہے، میرے لیے پاکستان کی گلیوں اور گراؤنڈز میں دوبارہ جانا بہت لطف اندوز ہے۔
سائمن ٹافل کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کرٹلی ایمبروز بھی پاکستان میں موجود ہیں۔