Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا شانداد آغاز کیا ہے۔ کراچی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پی ایس ایل میں واپسی کرنے والے شرجیل خان 19 اور کیمرون ڈیلپورٹ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے ایک اینڈ سے وکٹ کو سنبھالے رکھا اور 38 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔
بابر اعظم 10 نصف سنچریوں کے ساتھ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ کامران اکمل اور احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں 9، 9 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔
بابر اعظم 56 گیندوں پر 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 1100 رنز بھی مکمل کر لیے اور وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یاد رہے یہ بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی۔