Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی بڑے عزائم کا اظہار کیا تھا جس کا ثبوت انہوں نے لیگ کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنا کر دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایونٹ شروع ہونے سے پہلے کہا تھا کہ وہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے شعبے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
کراچی کنگز نے اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا جس میں کپتان عماد وسیم نے چوتھے نمبر پر آ کر 30 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔ عماد وسیم کی پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلی نصف سنچری بھی ہے۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت عماد وسیم نے ٹیم کا ٹوٹل 201 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ٹیم کراچی کنگز نے 200 کا ہندسہ پی ایس ایل میں پہلی بار عبور کیا۔ اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی۔