Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز پانچ سال میں ایک مرتبہ بھی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے مگر رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے دھماکے دار اینٹری کر کے دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کراچی کنگز نے ایونٹ کے آغاز پر ہی پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بنا ڈالا۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی نے 20 اوورز میں 201 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر بنائے جس میں بابراعظم 78 اور عماد وسیم 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے پہلی مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور کیا۔ کراچی کنگز نے 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سب سے زیادہ 190 رنز بنائے تھے۔ یہ کسی بھی ٹیم کا پشاور زلمی کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی باقی پانچ ٹیمیں 200 یا اس سے زائد سے رنز اسکور کر چکی تھیں۔