Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل کے پاکستان میں مکمل انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہے کہ ساری کرکٹ پاکستان میں ہو رہی ہے، پاکستان سپر لیگ کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔
قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے لیے کافی خوش آئند ہے کیونکہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر نوجوان کرکٹرز کو اعتماد ملے گا۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ اتنی بڑی لیگ کے بعد آنے والے دنوں میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے بولی لگانی چاہیئے اور وقار یونس نے دعویٰ کیا کہ ہم بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ اب ٹریفک کو لے کر بھی عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ایم سی سی کے آنے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی آمد سے ان کی ٹیموں کے آنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پی ایس ایل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام کھلاڑیوں کو دیکھا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کافی وقت پڑا ہے تو اچھی ٹیم بنائیں گے۔