نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر نے وہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو دنیا میں کسی کرکٹر کو حاصل نہیں۔ روس ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) میں 100 یا اس سے زائد میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ روس ٹیلر نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ بھارت کیخلاف 100واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
حال ہی میں روس ٹیلر نے بھارت ہی کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری مکمل کی تھی اور نیوزی لینڈ کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بنے تھے۔
روس ٹیلر اب تک نیوزی کی جانب سے 100 ٹیسٹ، 231 ون ڈے اور 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
اس خاص موقع پر نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سابق کیوی کرکٹر این اسمتھ نے روس ٹیلر کو شراب کی 100 بوتلیں تحفے میں دیں۔
اس حوالے سے جب روس ٹیلر سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا اس کا استعمال میں اکیلے نہیں کر سکتا، یہ ختم کرنے کیلئے مجھے دوسروں کی ضرورت پڑے گی۔