کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کامیابی حاصل کی لیکن کراچی کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے اس وقت تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے جب میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کچرا اُٹھاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ڈین جونز زمین پر پڑے کچرے کو اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں ڈالتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ نے بھی ان کی خوب تعریف کی۔ کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ڈین جونز سے سیکھنا چاہیئے اور اپنے میدانوں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔