Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ پر ملتان سلطانز کے اسپنرز چھا گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا تیسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔
لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمینوں نے پہلے پانچ اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 53 رنز اسکور کیے لیکن پھر ملتان سلطانز کے اسپنرز نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا۔
پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے معین علی نے فخر زمان اور کرس لین کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ معین علی کے اوور میں ہی شاہد آفریدی نے بین ڈنک کو بھی رن آؤٹ کیا۔ آل راؤنڈر نے میچ میں صرف دو اوورز کیے۔
معین علی نے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر محمد حفیظ اور ڈین ولاس کا شکار کیے۔
شاہد آفریدی کوئی وکٹ تو حاصل نہ کر سکے لیکن انہوں نے چار اوورز میں صرف 25 رنز دیئے۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی اور عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔