Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کی سب سے بدقسمت ٹیم کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہو گا۔ گزشتہ چار ایڈیشنز میں مکمل ناکام ہونے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کا آغاز پی ایس ایل فائیو میں بھی شکست سے ہوا۔ لاہور قلندرز نے ایونٹ کا اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کیخلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا۔
ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز بہترین انداز میں کیا۔ کرس لین اور فخر زمان نے پہلی وکٹ پر 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں اوپننگ بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
ابتدائی پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 53 رنز بنانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم آخری 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 85 رنز بنا سکی۔ بیٹنگ ناکام ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی بولنگ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم نے 139 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شان مسعود 38 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وزے ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔