Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر پراگیان اوجھا نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پراگیان اوجھا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ بھارتی اسپنر نے ایک طویل خط لکھا جس میں انہوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے یادگار سفر کا ذکر بھی کیا۔
پراگیان اوجھا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ میں اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو سپورٹ ملی وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی اور ہر وقت میری حوصلہ افزائی کرتی رہی گی۔
پراگیان اوجھا نے 2008 سے 2013 تک بھارت کی جانب سے 48 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں 24 ٹیسٹ، 18 ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 113، ون ڈے میں 21 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 شکار کیے۔