Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو کافی لوگوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا لیکن تقریب کے اختتام پر ہونے والی آتشبازی سے لوگوں کا غصہ کچھ ٹھنڈا ہو گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر آفیشل ترانہ "تیار ہیں" کا صرف وہ حصہ گایا گیا جو علی عظمت اور عارف لوہار کا تھا۔
گلوکار ہارون رشید اور عاصم اظہر والا حصہ کاٹ دیا گیا جس وجہ سے دونوں گلوکار اور علی عظمت کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جب ریلیز کیا گیا تھا تو شائقین کرکٹ نے اسے پسند نہیں کیا تھا۔
علی عظمت نے افتتاحی تقریب کے بعد ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے علی ظفر کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص نے لوگوں کو رقم دے کر اس کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔
علی ظفر نے اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر آپ کسی بھی کام میں ناکام ہو جاتے ہیں تو اس کے ذمہ دار آپ نہیں بلکہ میں ہوں کیونکہ میں بہت طاقتور ہوں، ٹرمپ کو بھی میں نے ہی منتخب کروایا ہے۔
انہوں نے علی عظمت کا نام نہیں لیا لیکن انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کمرے ایک میں بورڈ لگائیں، اس کے اوپر میری تصویر لگائیں اور مجھ پر تیر چلاتے رہیں اس سے آپ کا غصہ کم ہو گا بلکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں خود آ کر کھڑا ہو جاؤں تو بھائی حاضر ہے۔
علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے تین ایڈیشنز کے ترانے گائے تھے جسے تمام لوگوں نے خوب پسند کیا تھا لیکن دوسرے ایڈیشن کا ترانہ "اب کھیل جمے گا" کے ریکارڈز اب تک کوئی نہیں توڑ سکا۔