Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش بیٹسمین لیام لیونگسٹون پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ لیام لیونگسٹون دنیا کی دیگر لیگز بھی کھیل چکے ہیں جس میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سرفہرست ہیں۔
لیام لیونگسٹون کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں ہونے والی دیگر چند لیگز میں بھی شرکت کر چکے ہیں، ہر لیگ کی اپنی طاقت اور کمزوریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹی ٹوئنٹی لیگ ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
لیام لیونگسٹون نے پی ایس ایل کا موازنہ دیگر لیگز سے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی لیگ میں بہت مزہ آتا ہے اور یہ بہت مشکل لیگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اس لیگ میں بیٹسمینوں کا مشکل امتحان ہوتا ہے اس لیے یقیناََ یہ ہمارے کھیلنے کے لیے ایک اچھا ٹورنامنٹ ہے۔ یاد رہے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے پہلے لیام لیونگسٹون کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔