Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت کے فرائض قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل تیسرے اور چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت آل راؤنڈر شعیب ملک کے سپرد تھی۔ شعیب ملک پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
شان مسعود کا ایک انٹرویو میں شعیب ملک کے حوالے سے کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جب ملتان سلطانز کی شمولیت ہوئی تھی تو وہ اُس وقت سے اس ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جاتے تھے اس لیے یقیناََ پی ایس ایل فائیو کے دوران ٹیم میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شعیب ملک دو سال تک فرنچائز کے کپتان رہ چکے ہیں اور تیسرے سال اب وہ نہیں ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک قدم سے بڑی اور اچانک تبدیلی ہوئی ہے۔ شان مسعود نے نئے سفر کے آغاز پر شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔