Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابھی تک چار مکمل ایڈیشنز ہو چکے ہیں جبکہ پانچواں ایڈیشن ابھی شروع ہوا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک، ایک مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایک ٹائٹل جیتنے کے باوجود پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا ماننا ہے کہ ان کی فرنچائز پانچوں پی ایس ایل جیت چکی ہے۔
انہوں نے بات اس لیے کہی کیونکہ برانڈ ویلیو اور دیگر پہلوؤں سے پشاور زلمی کو پرکھا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پشاور زلمی نے ہی پانچوں پی ایس ایل جیتے ہیں بس ان کا نام ایک ٹرافی پر درج ہے۔ ڈیرن سیمی وہ پہلے غیرملکی کھلاڑی تھے جنہوں نے پی ایس ایل 2017 فائنل کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔
ڈیرن سیمی کے اس فیصلے کو پاکستان میں خوب پذیرائی ملی اور ہر گرزتے سال کے ساتھ پشاور زلمی اور ان کے مداحوں میں اضافہ ہوتا گیا۔ اگر یہ کہا جائے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز پشاور زلمی ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا۔