Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League

پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے آفیشل نے مبینہ طور پر کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ کراچی کنگز کے ٹیم سی ای او طارق وصی میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کھلے عام موبائل کا استعمال کرتے رہے۔ کرکٹ قوانین کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی یا آفیشل ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال نہیں کر سکتا۔
کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے اس حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔ ڈین جونز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز میں مینجر اور سی ای او کو موبائل فون رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سی ای او طارق وصی اپنے کام میں مصروف تھے، وہ پریکٹس سیشن کا شیڈول فائنل کر رہے تھے۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اپنا اگلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کل کھیلے گی۔