Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے معروف پلیئر ڈیرن سیمی کا پاکستان سے پیار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ہی وہ اس لیگ کا حصہ ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان سے اس والہانہ محبت سے متاثر ہو کر اب انھیں اعزازی شہریت دی جا رہی ہے۔
پی سی بی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت سے متاثر ہو کر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ‏پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا کہ اس کے کپتان ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کی جانب سے اس عزت کے لیے شکرگزار ہیں۔
گزشتہ دنوں ڈیرن سیمی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ دل سے پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور انھیں یہ ثابت کرنے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر جاوید آفریدی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے۔