Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائیو میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بات کو سچ ثابت کر دکھایا۔ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے سرفراز احمد نے اپنی شاندار پرفارمنس سے قومی ٹیم میں واپسی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد نے اسلام آباد کے خلاف پہلے میچ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے اعظم خان کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ قائم کی اور 21 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے بھی شامل تھے۔ سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائیو کے دو میں مجموعی طور پر 62 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی کارکردگی کا یہی تسلسل جاری رکھا تو قوی امکان ہے کہ وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس جگہ بنا لیں۔