Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد اور وہاب ریاض کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ میچ کے 18ویں اوور میں جیسن روئے اور وہاب ریاض کے درمیان پچ پر لڑائی ہوئی تھی۔ اننگز کے اختتام پر وہاب ریاض نے دوبارہ جیسن روئے کو "فلائنگ کس" دی اور اشارہ بھی کیا جس پر سرفراز احمد کو غصہ آیا اور وہ وہاب ریاض کی جانب دوڑے۔
وہاب ریاض بھی سرفراز احمد کی جانب بڑھے مگر ایک طرف سے ویو رچرڈز اور دوسری طرف سے ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑیوں کو روک کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔ میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے با آسانی کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد وہاب ریاض نے سرفراز احمد اور جیسن روئے سے ہاتھ ملایا اور معاملہ ختم ہو گیا۔