Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے معروف سینیئر کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار آغاز کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے کامران اکمل نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے میچ میں 26 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں انہوں نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کسی بھی بولر کو خاطر میں لائے بغیر دھواں دھار فاتحانہ اننگز کھیلی۔ کامران اکمل نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں محمد نواز کو 21 رنز جڑ کر اپنے خطرناک عزائم کا اشارہ دے دیا تھا۔ ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین نے 55 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔
ان کی دھواں دھار سنچری میں شاندار 4 چھکے اور زبردست 13 چوکے بھی شامل تھے۔ کامران اکمل واحد بیسٹمین ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ تین سنچریاں بنائیں ہیں۔