Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ملتان سلطانز کے ابتدائی تین بلے باز 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد ذیشان اشرف کی میدان میں اینٹری ہوئی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے 29 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی اور ملتان سلطانز کی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ ذیشان اشرف کی اس اننگز کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے ٹویٹ کر کے ان کی بیٹنگ کی تعریف کی۔
اس کے علاوہ شائقین کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ ذیشان اشرف پاکستان ٹیم کے سلیکٹرز کی وکٹ کیپر بیٹسممین کے حوالے سے مشکل حل کر سکتے ہیں۔
ایک شائق کرکٹ نے کہا کہ ذیشان اشرف پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ لے سکتے ہیں اور کچھ کا ماننا ہے ذیشان اشرف پی ایس ایل سیزن فائیو کی بہترین دریافت ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہفتے کے روز کھیلے گئے دو میچوں میں چاروں ٹیموں کے وکٹ کیپر بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے 41 اور پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر ذیشان اشرف نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے 45 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔