Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آل راؤنڈر عماد بٹ نے زبردست بولنگ کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی میچ میں عماد بٹ نے انتہائی خراب بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے چار اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر کے 50 رنز دیئے تھے۔ آل راؤنڈر نے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف بہترین واپسی کی اور 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔
انہوں نے جن کھلاڑیون کو آؤٹ کیا ان میں ونس، معین اور رائلی روسو کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔ یہ عماد بٹ کی پی ایس ایل میں اب تک کی بہترین بولنگ ہے۔ آل راؤنڈر پی ایس ایل کے 13 میچوں میں 20.60 کی اوسط سے 15 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
وہ ایک میچ میں چار وکٹیں لینے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتویں بولر ہیں۔ میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا عماد بٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے میچ میں انہوں نے اچھی بولنگ نہیں کی تھی لیکن مجھے اور ٹیم مینجمنٹ کو عماد بٹ پر بھروسہ تھا۔