Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے میچ میں 34 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود اور ذیشان اشرف فہیم اشرف کا شکار بنے۔
فہیم اشرف اپنی بہترین بولنگ کی بدولت پی ایس ایل کی تاریخ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مشترکہ کامیاب ترین بولر بن گئے۔ فہیم اشرف پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 42 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔
گزشتہ ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے محمد سمیع کے کریڈٹ پر بھی 42 وکٹیں ہیں جو کہ انہوں نے 36 میچوں میں حاصل کی تھیں۔ فہیم اشرف نے اتنے ہی شکار صرف 26 میچوں میں کیے ہیں۔
اس کے علاوہ فہیم اشرف مجموعی طور پر پی ایس ایل کے چوتھے کامیاب بولر بھی بن گئے ہیں۔