Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل فائیو میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز لیوک رونکی اور کولن منرو نے میدان میں اترتے ہی ملتان سلطانز کے بولرز پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔
دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ پر 92 رنز کی شراکت بنائی۔ کولن منرو نے 32 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے اور لیوک رونکی نے 45 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں اوپننگ بیٹسمینوں کی برق رفتار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3.2 اوورز قبل ہی باآسانی کامیابی اپنے نام کر لی۔
پاکستان سپر لیگ میں یہ لیوک رونکی کی 9ویں نصف سنچری تھی۔ اوپننگ بیٹسمین بطور غیرملکی کرکٹر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین ہیں۔ شاندار بیٹنگ کی بدولت لیوک رونکی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔