Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قیادت کریں گے۔
لینڈل سمنز، برینڈن کنگ، نیکولس پورن، شیمرون ہٹمائر، ڈوین براوو اور شائے ہوپ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آندرے رسل اور اوشین تھامس کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ روومان پاول، فیبین ایلین، شیلڈن کوٹریل، ہیڈن والش جونیئر اور کیسرک ویلیمز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہو گا اور دوسرا میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور بقیہ پورے سیزن کیلئے پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے۔