Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعلیٰ سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو ڈیرن سیمی کو اس اعزاز سے نوازیں گے۔
ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے سول ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں ہم نے درست سمت میں ایک چھوٹا قدم اٹھایا تھا اور دیکھیں آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔
ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان نے پاکستانیوں کی محبت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف یہی مقصد ہے کہ آپ لوگ اپنی سرزمین پر کرکٹ دیکھ سکیں۔