Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر اپنے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن دوسرے میچ میں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔
ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب تک ہمارے مقامی کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں مجھے ہار اور جیت سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ناکام ہونے کے باوجود نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس اور ذیشان اشرف کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں محمد الیاس کے لیے بہت خوش ہوں کیونکہ وہ ہمارا واحد فاسٹ باؤلر ہے جس نے متواتر اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔ علی خان ترین نے کہا کہ میں ذیشان اشرف کو لے بھی بہت پرجوش ہوں۔